گوادر پوْرٹ کی مکمل فعالی سے صوبے میں نا صرف معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ ہمسایہ ممالک کے لیے بھی تجارت کی راہیں ہموار ہونگی

0 37

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر دم کوشاں ہیں ،پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں حقیقی نمائندگی ملنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی انتھک محنت و کوشش کا نتیجہ ہے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپْور کردار ادا کرے، گوادر پوْرٹ کی مکمل فعالی سے صوبے میں نا صرف معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ ہمسایہ ممالک کے لیے بھی تجارت کی راہیں ہموار ہونگی، صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و استحکام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں،ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ صوبے کی ترقی تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.