50ون ڈے میں قیادت، سرفراز احمد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے
کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 50ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔کپتان سرفراز احمد نے 50ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا یہ اعزاز گزشتہ روز کراچی میں سری لنکا سے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انھوں نے 200میچز میں کپتانی کی، ان میں 110فتوحات نصیب ہوئیں، 74میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 5 میچز ٹائی ہوئے اور 11 غیر فیصلہ کن رہے جب کہ سرفراز کی زیر قیادت پاکستان نے 28میچز جیتے،20میں ناکامی ہوئی اور2میچز بے نتیجہ رہے۔