بلوچستان: ضلع خاران کے چیف چوک پر دھماکا، 13 افراد زخمی

0 29

صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے چیف چوک میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

خاران پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر محمد قاسم نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 میں سے 4 شدید زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ 9 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.