جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ریونیو اجلاس، واجبات کی وصولی پر زور
جعفرآباد، 2 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ریونیو اجلاس منعقد ہوا جس میں فصل خریف 2024 کی ریکوری، ربیع 2025 کی وصولی اور آبیانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.