اوتھل پولیس کی بڑی کارروائی، دو کار لفٹرز گرفتار، کراچی سے چوری شدہ ٹویوٹا الٹس برآمد

23

اوتھل (نمائندہ خصوصی) اوتھل پولیس  بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو کار لفٹرز کو گرفتار کرلیا اور کراچی سے چوری شدہ ٹویوٹا الٹس کار برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے زیرو پوائنٹ اوتھل پر دورانِ سنیپ چیکنگ ایک مشکوک ٹویوٹا الٹس (رجسٹریشن نمبر BPK-877) کو روکا۔ گاڑی میں موجود ڈرائیور نے اپنا نام اسرار احمد ولد نصیر احمد قوم زہری سکنہ خضدار بتایا جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوسرے شخص نے اپنا نام عدنان مغل ولد نذیر احمد مغل قوم مغل سکنہ خضدار بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی کے کاغذات پیش نہ کرسکے۔ مزید تصدیق پر معلوم ہوا کہ مذکورہ کار 30 ستمبر 2025 کو کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

اوتھل پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 104/2025 جرم دفعہ 411/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.