ایران کو مصالحت کا کوئی پیغام نہیں بھیجا، سعودی عرب

0 41

ریاض:  سعودی عرب نے اس کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام کو مصالحت کا کوئی پیغام بھیجا گیا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایرانی حکام کی طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا دعوی مسترد کردیا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق الجبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں برادر ممالک کے ساتھ مختلف امور میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب بھی خطے میں سلامتی و استحکام کا خواہاں ہے۔سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کے مطابق برادر ممالک پر واضح کیا گیا ہے کہ صلح کی پیش کش اس کی جانب سے آنی چاہیے جو جارحیت کی راہ پرگامزن ہو اور افراتفری پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہو۔عادل الجبیر کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی حکومت کے ساتھ یمن کے بارے میں بات کی ہے اور نہ کرے گا۔ ان کا مقف ہے کہ یمن کا معاملہ یمنی عوام کا مسئلہ ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت نے استفسار کیا ہے کہ اگر ایرانی حکومت یمن میں امن چاہتی ہے تواس نے آج تک وہاں پر تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کیوں نہیں دیئے۔انہوں نے سعودی عرب کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم یمن میں امن نہیں چاہتی ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے گزشتہ روز دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایرانی حکومت کو مختلف عالمی رہنمائوں کے ذریعے پیغامات بھیجے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.