خیبرپختو نخوا کابینہ میں ردوبدل ، کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا

0 31

پشاور :  خیبرپختو نخوا کابینہ میں ردوبدل کر دیا گیا۔ کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا۔ تین معاونین خصوصی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنا دیا گیا۔

صوبائی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔ کامران بنگش کے پاس وزات اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کا قلمدان رہے گا۔

ارشد ایوب کو بھی کابینہ میں شامل کر کے وزیر بنا دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق معاونین خصوصی ریاض خان، عارف احمد زئی، محمد ظہور کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.