سردار عبدالرحمن کھیتران اور مولانا ہدایت الرحمان کی ملاقات، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم اکتوبر: صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران سے رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں ہے۔ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بعدازاں سردار عبدالرحمن کھیتران نے دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Comments are closed.