خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا چھاتی کے سرطان کے آگاہی ماہ کے آغاز پر پیغام

19

تاریخ: 01 اکتوبر

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چھاتی کے سرطان کے آگاہی ماہ کے آغاز پر خواتین کے لیے اہم

پیغام جاری کیا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ خواتین اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں اور چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر نویں خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، تاہم ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے صحت یابی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

خاتون اول نے خواتین سے کہا کہ وہ خود اپنا معائنہ کریں، 30 سال کی عمر کے بعد کلینکل چیک اپ کروائیں اور 40 سال کی عمر کے بعد میموگرافی کرائیں۔ کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ چھاتی کے سرطان کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں، رضاکاروں اور تنظیموں کی خدمات کو سراہا اور خاندان و معاشرے پر زور دیا کہ وہ خواتین کے ساتھ رہیں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو۔

خاتون اول نے کہا: “ایک ماں، بہن یا بیٹی کو بچانا دراصل آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔”

Comments are closed.