صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

19

تاریخ: 01 اکتوبر 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور پاکستان کے عوام چین کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

صدر مملکت نے مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور چین کے ترقی، اتحاد اور اختراع کے شاندار سفر کو قابلِ فخر قرار دیا۔

صدر زرداری نے اپنے حالیہ دوروں کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اور سیکیورٹی تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون کے ذریعے مضبوط عوامی تعلقات کو پاکستان اور چین کی دیرپا شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔

صدر زرداری نے چین کے عوام کی خوشحالی اور صدر شی جن پنگ کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان-چین دوستی زندہ باد!

Comments are closed.