Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

جی ڈی پی گروتھ ریٹ چار فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے : ہاشم جواں بخت

لاہور : ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ چار فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، ترقیاتی کاموں کیلئے پچھلے سال کی نسبت 66 فیصد زیادہ رقم مختص کی، 25 سے زائد سروسز کو رعایت دی۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس…

لاہور، کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین کی قلت

لاہور : لاہور اور کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ سائنو فارم، سائنو ویک اور آسٹرازینیکا کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ ایکسپو سینٹر میں دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے سائنو فارم موجود ہے جبکہ انتظار گاہ میں بیٹھے لوگ…

افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے، الزام تراشیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

اسلام آباد  : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات الجھاؤ کا باعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے۔ وزیر خارجہ شاہ…

محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور : محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی…

کرپٹ حکومت نے زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کا منصوبہ بنالیا

کراچی  :  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی کرپٹ حکومت نے زیادہ ٹیکس لگا کرعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کا منصوبہ بنالیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی…

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

کراچی  :  نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 کھرب سے زائد کا ہوگا۔ تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ وزیراعلی سندھ بطور صوبائی وزیر خزانہ آج بجٹ پیش کریں گے۔…

ملک بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی، کاروبار ہفتے میں ایک دن بند ہوگا

لاہور :  ملک بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی، کاروبار ہفتے میں دو کے بجائے ایک دن بند ہوگا جبکہ دفاتر میں سو فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش ختم کر کے صرف ایک روز کرنے…

کورونا کی شدت میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 848 نئے کیسز رجسٹرڈ

اسلام آباد  : کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ…

حکومت کہتا ہے کہ ابھرتا بلوچستان مگر ہمیں ہر طرح ڈوبتا بلوچستان دیکھائی دیتا ہے ، ثناء بلوچ

کوئٹہ  :  بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے کہا کہ اسمبلی کے باہر خاران میڈیکل کالج، گوادر یونیورسٹی، واشک ڈگری کالج، اوتھل میں تعلیمی اداروں، تربت میں پبلک لائبریری، یونین کونسل سطح پر پولی ٹیکنک کالجز کے قیام کے لئے نوجوان احتجاج کررہے ہیں…

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے 40ارب لیپس ہوئے ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ : اجلاس میں ریکوزیشن ایجنڈے پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے قواعد وضوابط کے تحت فروری سے اپریل کے مہینے کے دوران پری بجٹ اجلاس بلا کر اس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز لینی…