Browsing Category

بین الاقوامی

بین الاقوامی

افغان مسئلہ پر عمران خان کو ٹیلیفون کیوں نہ کیا؟ لنزے گراہم کی امریکی صدر پر تنقید

عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلیفون کیوں نہ کیا؟ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ ٹوئٹرپرپوسٹ کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا…

افغانستان میں ناکام امریکا نے شرمندگی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، حامد کرزئی

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا 20 سال پوری طاقت کے ساتھ یہاں رہنے کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور ناکام واپس لوٹ رہا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے…

ٹرمپ کورونا میں مبتلا امریکیوں کو گوانتاناموبے میں بند کرنا چاہتے تھے، کتاب میں انکشاف

واشنگٹن: کورونا کے ابتدائی دنوں میں اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وبا میں مبتلا ہونے والے امریکیوں کو کسی جزیرے میں الگ تھلگ رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کا انتخاب گوانتاناموبے تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن پوسٹ سے تعلق…

طالبان نے قندوزشہر کا محاصرہ کرلیا، شدید جھڑپیں

کابل :  افغانستان میں تشددکا سلسلہ تیز ہونے لگا،قندوز اور مزار شریف پر قبضے کیلئے افغان فوج اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں،قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن ا مرالدین ولی نے بتایا کہ طالبان شہر کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں،پولیس کے ترجمان…

ترکی کا کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے، اٹلی کا فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

انقرہ  : ترک صدر طیب اردوان نے کورونا لاک ڈاؤن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ…

جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ، ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ردعمل

واشنگٹن  :  نو منتخب ایرانی صدر کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی…

ایران اورعالمی طاقتوں میں جوہری مذاکرات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ویانا :  ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والا2015کا جوہری معاہدہ بحال کرنے اور امریکا کو معاہدے میں واپس لانے کیلئے ابھی کچھ معاملات پر اختلافات برقرار ہیں،ایرانی سفار تکار عباس آرقچی نے ویانا سے بتایا کہ ہم معاہدے کے بالکل قریب…

ایران کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

تہران  : ایران میں تربیتی طیارہ گرنے سے 2 افرادہلاک ہوگئے، حادثے کی وجہ فنی خرابی بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ طیارہ شمالی خراسان کے علاقے گرمے میں گرا،طیارے میں سوار دونوں افرادہلاک ہوگئے ، طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرکر…

مودی کا مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی : مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعظم مودی 24جون کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ بھارتی ٹی وی نے معاملات سے واقفیت رکھنے والے عہدیدارکے حوالے سے بتایا کہ کشمیر کی وفاقی…