پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گیا

لاہور (آن لائن) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔ نمبر 6 اسکواڈرن کا سی 130طیارہ گزشتہ روز امدادی مشن کے لئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔

پی آئی اے کے 2 پائلٹوں اور ایک ایئرہوسٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق،ہسپتال منتقل

لاہور (آن لائن)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے دو پائلٹوں اور ایک ایئرہوسٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں پائلٹوں کو نیشنل ہسپتال ڈیفنس اور 34 سالہ ایئرہوسٹس کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

لاہور، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیبل ٹینس کا عالمی دن منایا گیا

لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیبل ٹینس کھیل عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے گزشتہ روز ہر عمر کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر گھروں میں ٹیبل ٹینس کے میچ کھیل کر اس دن کو منایا۔

ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے8 پاکستانی زائرین کی آمد،اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل

تفتان(آن لائن)ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے8 پاکستانی زائرین کی آمد،اسکریننگ کے بعد قرنطینہ میں منتقل کیا گیا مقامی انتظامیہ کے مطابق ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے آٹھ پاکستانی زائرین آگئے جنکی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسکریننگ کرکے…

نوکنڈی: 14روز میں بھی لاک ڈاون برقرارشہرکے بازار دوکانیں سنسان

نوکنڈی(آن لائن)چاغی کے علاقے نوکنڈی میں 14روز میں بھی لاک ڈاون برقرارشہرکے بازار دوکانیں سنسان ٹریفک معمول سے بھی کم تفصیلات کے مطابق 28مارچ سے جاری لاک ڈاون 14 روز میں داخل نوکنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون برقرارہیں

بلوچستان حکومت کی نااہلی سے کورونا ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، میر طاہر بزنجو

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نا اہل اور نالائقی کی وجہ سے کورونا وائرس بلوچستان کے طول وعرض میں نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور لگتا تو یہ ہے کہ بلوچستان کو کورونا وائرس کے…

کراچی :کرونا پوزیٹو مریضوں کو ملیر آئسولیشن سینٹر میں منتقل کردیا گیا

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ قائد آباد گلستان سوسائٹی کے نو کورونا پوزیٹو مریضوں کو ملیر آئسولیشن سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔