لاہور، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیبل ٹینس کا عالمی دن منایا گیا
لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیبل ٹینس کھیل عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے گزشتہ روز ہر عمر کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر گھروں میں ٹیبل ٹینس کے میچ کھیل کر اس دن کو منایا۔ پاکستان کی ٹیبل ٹینس فیملی کی جانب سے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات اور احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا ۔پاکستانی ٹیبل ٹینس فیملی کا عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے موقع پر کہا کہ کورونا کے باعث ہماری طرح گھر میں ٹیبل ٹینس کھیلیں۔اس موقع پر شبنم بلال کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔