
ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بھارتی دباؤ میں آکر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاست کے علاوہ کرکٹ پر بھی بات کی۔سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان آئی اور یہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سری لنکا کے دورے سے پاکستان میں مزید ٹیموں کے آنے کی راہ ہموار ہو گی۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرے، بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ میں آکر پاکستان آنے سے انکار کیا۔




