عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا کا پھیلائو محدود کرنا مشکل ہے: فیاض الحسن چوہان
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار روز بروز بدلتی صورت حال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہے ہیں۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے،یہی وجہ ہے کہ سردار عثمان بزدار روز بروز بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں انفرادی و اجتماعی فلاحی سرگرمیوں کے لئے نئے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں،فلاحی سرگرمیوں کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ نئے قواعد لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں تبلیغی جماعتوں کیلئے تینتیس قرنطینہ مراکز قائم کیے جا چکے ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا کا پھیلا محدود کرنا مشکل ہے،عوام اپنے گھروں میں رہیں،صفائی کے اصولوں پرعمل کریں۔