فیصل واوڈا کی کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

0

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے قیام، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہاکہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ،پاکستان کے قیام، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.