اقرا عزیزبھی قرنطینہ میں کھانا پکانے لگیں

0

لاہور (آن لائن)دلکش اداکارہ اقرا عزیز بھی اب قرنطینہ کے دوران کھانے پکانے لگیں۔کورونا وائرس کے باعث بہت سے فنکاروں نے قرنطینہ میں منفرد مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں جن کوکرنے میں وہ دلچسپی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ اداکارہ اقرا عزیزنے فوٹوگرافی سیکھنے کے ساتھ ساتھ اب کھانا پکانا بھی شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ روزآلوکوفتے کے تیارسالن کی تصویرشیئرکی تھی جس پرمداحوں نے کھانے کے خوش شکل ہونے کی خوب تعریف کی۔اوراب اداکارہ نے آلوگوشت کی تصویرشیئرکی جو نہ صرف خوش شکل بلکہ ذائقہ داربھی لگ رہا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں سے پوچھا کہ کسی کو آلو گوشت کھانا ہے؟ جس پران کے مداح دلچسپ جواب دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.