بلوچستان حکومت کی نااہلی سے کورونا ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، میر طاہر بزنجو

0

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نا اہل اور نالائقی کی وجہ سے کورونا وائرس بلوچستان کے طول وعرض میں نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور لگتا تو یہ ہے کہ بلوچستان کو کورونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے لورالائی سے لیکر تربت گوادر تک جتنے بھی ضلعی سطح اور تحصیل سطح پر ہسپتال موجودہیں ان میں نہ حفاظتی کٹس ہیں اور نہ ہی ڈاکٹروں کے حفاظتی لباس ہیںوینٹی لیٹر تو دور کی بات ہے انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ کوئٹہ میں 12کے قریب ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس کی بنیادی سبب یہ ہے کہ ان کے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے اورآج ڈاکٹروں نے اس لئے احتجاج کیا کہ ان کو حفاظتی سامان فراہم کی جائے الٹا پولیس نے تشدد اور لاٹھی چارچ کیا اس کا ہم پر زور ا لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹر میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں کہ حفاظتی سہولیات نہ ہونے کے باوجود وہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں حکومت اپنے زمہ داریوں کو نبھانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے گرفتار ڈاکٹرز کو جلد از جلد رہا کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.