کیچ اسپورٹس اور فٹنس فیسٹیول اختتامی تقریب میں کامیاب

22

تربت، 13 جنوری: خواتین تعلیمی اداروں کے لیے منعقدہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 2026 کا اختتامی پروگرام گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں میئر بلخ شیر قاضی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اسپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال، کرکٹ، 100 میٹر دوڑ، میوزیکل چیئر، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل تھے۔ میئر نے کہا کہ لڑکیوں کی بھرپور شرکت معاشرتی ترقی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والی طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

Comments are closed.