ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت ڈھاڈر میں لگائے گئے ٹف ٹائلز اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا

14

کچھی۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت ڈھاڈر میں لگائے گئے ٹف ٹائلز اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کچھی کے آفیسر محمد ارسلان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے منصوبے کے معیار، ڈیزائن اور مکمل شدہ کام کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ اسکیم میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ٹف ٹائلز اسکیم سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو آمدورفت میں بھی آسانی میسر آئے گی۔ انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکیدار اور انجینئرنگ اسٹاف کو ہدایت کی کہ منصوبے میں رہ جانے والے معمولی کام بھی جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہری اس سہولت سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔

Comments are closed.