جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے ‘سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سبی کی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلائیں گے

0 31

0000

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سبی کی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلائیں گے سبی سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ‘سبی کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے سبی کا مثالی ضلع بنائیں گے بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا رول پلے کریں گے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز سے حصہ لیا گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق کونسلر و جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما ملک بشیر خان باروزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما روف بابر، چوہدری نوید احمد ، ندیم کاکڑ ، میر شمس کردکے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میںموجود تھے ۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا ری پولنگ میںبھی عوام نے ووٹ کی طاقت سے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہم وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی خدمت کرکے حلقہ انتخاب کی عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروںمیں طلباء طالبات کو درپیش مسائل حل کریں گے جو طالب علم اسلام آباد کراچی لاہور کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مندہے ان کے تعلیمی اخراجات ادا کریں گے سبی میں کینسر سمیت دیگر خطرناک بیماری میں مبتلا ایسے افراد کو فری علاج معالجے کریں گے جواپنا علاج نہیں کروا سکتے ان کی بھی بھرپور مالی مدد کاتسلسل برقرار رکھیں گے جبکہ حلقہ انتخاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی کمی کو دور کریں گے میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن بنائے گے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے بھی کام کر رہے ہے جلد عوام کو خوش خبری ملے گی انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی بھر پور حصہ لے گی تاہم عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کردیںاور عوام کی مرضی ہے کہ وہ اپنانمائندہ کس کو منتخب کرتے ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کارکناں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں تاکہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے کونے کونے سے اپنے نامزد امیدوار کھڑا کرسکیں انہوں نے کارکناں سے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میںہر شخص کو دیں تاکہ جمہوری وطن پارٹی عوامی خدمت اور عوام کے مسئلہ مسائل کو حل ان ہی کے نمائندوں کے ہاتھ سے کرسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.