پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کاتین سال کیلئے دوبارہ رکن منتخب

0 32

دی ہیگ:  پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا،تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں تین سال کیلئے انتخاب پاکستان کے موثرکردار کا اعتراف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا 2020-2022 کیلئے دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کا دوبارہ انتخاب ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا۔او پی سی ڈبلیوتنظیم میں دنیا کے 193 ممالک شامل تھے جب کہ پاکستان کی نمائندگی سفیرشجاعت راٹھورکررہے ہیں۔ تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں تین سال کیلئے انتخاب پاکستان کے موثرکردار کا اعتراف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.