پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا

0 37

اسلام آباد:  پاکستان بار کونسل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فروغ نسیم نے وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔صحافی کے سوال کیا آپ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کا لائسنس ہنگامی بنیادوں پر بحال کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر فروغ نسیم اگر قانونی طور پر پاکستان بار کو درخواست دیں گے تو ان کی معاونت کریں گے۔یاد رہے چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا تھا کہ سابق وزیرقانون فروغ نسیم معطل شدہ لائسنس کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو قابل تعزیر جرم ہوگا جس کی سزا ایک سال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.