پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ، شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع

0 31

لاہور:  پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پی سی بی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ مہنگا ترین ٹکٹ 500روپے سے بھی کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وی آئی پی انکلوژر کے لیے 400یا 300روپے کا ٹکٹ رکھے جانے کا امکان ہے، جبکہ دوسرے انکلوژر کی قیمت 200اور 100روپے ہوسکتی ہے۔ کم سے کم ٹکٹ 100روپے رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے گروپس کا داخلہ مفت رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے پاک سیری لنکا ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کے مختلف ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں، آئندہ ہفتے اعلی حکام کی منظوری کے بعد قیمت اور ٹکٹ ڈیزائن کو فائنل کیے جانے کے بعد پرنٹنگ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم 9دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، 11دسمبر سے پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.