پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، امام الحق

0 35

ایڈیلیڈ: برسبین ٹیسٹ باہر بیٹھ کر دیکھنے والے اوپنر امام الحق ایڈیلیڈ میں ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہیں۔اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں، ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے اس کیلئے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے ،ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھے طریقے سے کم بیک کریں گے، برسبین میں جیت تو نہیں سکے لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کی مزاحمت نے دیگر کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی جوان کیا ہے، پر اعتماد ہیں کہ ایڈیلیڈ میں کم بیک کریں گے، اسٹیو اسمتھ بہترین بیٹسمین اور یاسر شاہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں، دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29نومبر سے کھیلے گی۔ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ ایک انٹرٹینمنٹ ہے، کراوڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بہت آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی منتظر ہوں کہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلوں کیوں کہ وکٹ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اس لیے اچھا ٹیسٹ میچ ہو گا۔امام الحق کا کہنا تھا کہ ہم پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے عادی نہیں ہیں اور اس کے ساتھ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے لیکن ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں، 100فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔امام الحق نے مزید کہاکہ پروفیشنل کرکٹرز ہونے کے ناطے ہمیں مشکل نہیں ہونی چاہیئے اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل دو دن میں پنک بال کے ساتھ اچھی ٹریننگ مل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ جب آپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو حتمی الیون میں شامل ہونے کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے میں بھی تیار ہوں، اگر کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو میں سو فیصد کھیل پیش کرنے کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے اس کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھے طریقے سے کم بیک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنی شرکت کے بارے میں یقینی طور کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ اسٹیو اسمتھ بہترین بیٹسمین اور یاسر شاہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں، دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، مصنوعی روشنیوں میں پنک بال کے ساتھ ایکشن میں نظر آنے والے محمد عباس کینگروز کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، پیسر فٹ اور موقع ملنے پر بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.