صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں پودا لگایا
اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں پودا لگایا اوربھارتی اسبتداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ بدھ کو صدر پاکستان نے وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزارت خارجہ میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا اس موقع پر صدر پاکستان نے شجر کاری کے بعد بھارتی اسبتداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبدالرزاق داد ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود, سیکرٹری کامرس ،افریقی ممالک کے سفرا اور وزارت خارجہ کے سیئنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے