مشیر ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک مافیا نہیں چاہتا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں اور کامیاب ہوں

0 33

اسلام آباد: مشیر ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک مافیا نہیں چاہتا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں اور کامیاب ہوں،ٹمبر اور لینڈ مافیا پر قابو پانے پر وزیراعظم کاکلیدی کردار ہے۔ پیر کو گرین اینڈ کلین انڈیکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ اسلام آباد میں کلین گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے جبکہ ملک میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک میں ایک مافیا نہیں چاہتا کہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں اور کامیاب ہوں، ٹمبر اور لینڈ مافیا سمیت تمام مافیا پر قابو پانے میں وزیراعظم عمران خان کا اہم کردار ہے۔ مشیر ماحولیات نے کا کہ پاکستان میں مضرصحت پانی کو دوبارہ صاف کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا اور ملک کے 19شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، چین نے تمام چیزوں کے ساتھ اپنی ملکی معیشت کی سمت تبدیل کر دی تھی۔ امین مسلم نے کہا کہ تمام منصوبوں کو کامیابی کیلئے عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں طلباء کا اہم کردار ہے۔(اح+م ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.