اہم خبریںبلوچستان

اسلام نے معاشرے کے تمام طبقا ت کی حقوق کا تعین کیا ہے اور عورتوں کے حقوق سے متعلق جتنی سخت وعیدیں اسلام میںموجو دہیں صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی

کوئٹہ 24نومبر :۔صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی نے کہا ہے کہ اسلام نے معاشرے کے تمام طبقا ت کی حقوق کا تعین کیا ہے اور عورتوں کے حقوق سے متعلق جتنی سخت وعیدیں اسلام میںموجو دہیں شاید ہی کسی اور مذ ہب میں اس کی نظیر ملے اور عورتوں کے حقو ق سے متعلق قوانین کی پا سداری ہی سے خواتین پر تشدد کا خاتمہ ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خو اتین پر تشدد کے خا تمے کا عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ پشتون ،بلوچ معاشروں میں خو اتین کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگران معاشروں میںجہاں پر کسی غربت ،جہالت نا خو اندگی ،حقوق سے متعلق آگاہی کانہ ہونا معاشرتی نا ہموا ری اور دیگر منفی عوامل کا رفرما ہوں وہیں پر خواتین پر تشدد عام سی بات ہوتی ہے ۔موجو د ہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میںمعاشرے کے تمام طبقا ت کی تحفظ کو یقینی بنارہی ہے خاص طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کی ہراسمنٹ سیل کا قیام کا فیصلہ کیا ہے ان سیلز کے قیام سے خو اتین کودرپیش مسائل اور ان کی شکایتوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ خو اتین پر تشدد سے متعلق قو انین پر عملد رآمد کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس سے متعلق آگا ہی کو بھی عام کیا جائے تاکہ جوبھی کسی قسم کی معاشرتی برائی میںمبتلا ہواس کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی کی جائے بلکہ اس کی اصلاح بھی کی جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button