
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ پیشہ ورانہ اور با صلاحیت باکسر ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے باکسر محمد وسیم کو ورلڈ رینکنگ فائٹ کا مقابلہ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کر کے حریف کو شکست دی۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محمد وسیم نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ پیشہ ورانہ اور با صلاحیت باکسرہیں، محمد وسیم نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اعزازحاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔



