• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پی آئی اے کے 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

web desk by web desk
November 22, 2019
in اہم خبریں, پاکستان
0
پی آئی اے کے 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد:  قومی ایئرلائن کی دو پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں ، پائلٹس نے بڑی مہارت سے طیاروں کو لینڈ کیا ، جہازمیں عملے کے علاوہ تمام مسافر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورسے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 650 کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پرلینڈ کیا، جہاز میں عملے کے علاوہ 38 مسافرسوارتھے، تمام محفوظ رہے.ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجن میں کچھ چیز چلی گئی ، جس سے خرابی پیدا ہوئی ، پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے دوسریانجن کی مدد سے طیارے کو لینڈ کرایا، طیارہ خیریت سے لینڈ ہوا تمام مسافر محفوظ ہیں۔دوسری جانب پشاور سے شارجہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز بھی حادثیسے بچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 257 کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد طیارے کے سسٹم ٹرپ کرگئے ، جس سے ایئربس 320 کا اگلا وہیل بھی بند نہیں ہورہا تھا، پائلٹ نے وہیل کو بند کرنے کی بہت کوشش کی مگر بند نہ ہوسکا۔ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق کپتان نے طیارے کو مہارت سے دوبارہ پشاور ایئرپورٹ اتارلیا، طیارے کا شاک آبزرویو،اسٹینڈبائی ،آٹو ٹرسٹ،آٹو پائلٹ سسٹم بھی ٹرپ کرگیاتھا جبکہ ایف ایم اے میں بھی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئر طیارے کی فنی خرابی کو دور کرنے میں ناکام ہے ، ایئربس320طیارے کو گزشتہ روز بغیر مسافروں کے طیارے کو کراچی لایا گیا۔

Previous Post

چنیوٹ،سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

Next Post

لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

Next Post
لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.