
کوئٹہ 21نومبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعر ات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میںپاکستان میںتعینات جرمن قونصل جنرل
(Mr.Eugen Wollfarth) نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے ،خطے میں رونما ہونے والی معاشی وتجارتی تبدیلیاں ، امن وامان کی صورتحال اور پاکستان اور جرمنی کے خو شگوار تعلقا ت پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خو شگوار تعلقات قائم ہیں اور تعلیم وصحت سمیت کئی شعبوں میںتعا ون اور سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ صوبے میںاعلیٰ تعلیم کے فروغ صاف پانی کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون ورہنمائی سے صوبے کی معیشت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مزید مضبوط اورامستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔ا س موقع پر جرمن قونصل جنرل نے گورنر بلوچستان کے جرمنی کیلئے نیک خو اہشات رکھنے کے جذبے کو سراہا اور کہاکہ ہم بلوچستان کے عوام کیلئے تعلیم ،صحت اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے خو اہش مند ہیں ۔آخر میں گورنر بلوچستان اور جرمن قونصل جنرل کے درمیان تحا ئیف اور یادگار ی شیلڈ کا تبادلہ بھی ہو ا۔




