اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا(آج) سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے (آج ) جمعہ سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔جمعرات کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔اس موقع پر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت بیٹھے گی اور پلان سی کو عملی جامہ پہنانے پر غور کرے گی، جمعہ سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی روزانہ سماعت کا مطالبہ منظور ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اکرم خان درانی نے کہا کہ یہ تو کمال ہوگیا۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف مہم میں پہلے آزادی مارچ کیا اور اسلام آباد کے گرانڈ میں دھرنا اور جلسہ کیا۔ پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند کرکے احتجاج کیا گیا اور اب پلان سی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button