
لاہور : اداکارہ وماڈل بیا خان نے کمرشلزکی مصروفیت کے باعث اپنے معاوضہ میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ بیا خان ان دنوں ناموربرانڈزکے کمرشلزمیں بے حدمصروف ہیں ،جس کی وجہ سے بیاخان نے اپنی مصروفیت کودیکھتے ہوئے کمرشلزمیں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا۔اداکارہ وماڈل بیاخان کئی فیشن شوزاورناموربرانڈزکے کمرشلزمیں کام کرچکی ہیں،جس میں ان کی پرفارمنس نے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ہواہے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ بیا خان ماڈلنگ بھی کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میںمعروف ڈیزائنرکی متعارف کرائی جانے والی کولیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ہے۔ بیا خان ان دنوں مصروف ترین ماڈل بن چکی ہیں جن کے کریڈٹ پر بے شمار ناموربرانڈزکی کولیکشنز ہیں۔




