اہم خبریںپاکستان

نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیرایمبولینس (آج) لاہور پہنچے گی

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے،نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیرایمبولینس (آج) بدھ کو لاہور پہنچے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ڈاکٹرزکے مطابق نوازشریف کوجتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہے،

بیرون ملک اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے جب کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑرہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیرایمبولینس کل لاہورپہنچے گی، ڈاکٹرزنوازشریف کو طبی طورپرسفر کے لئے آج سے پھرتیارکرنا شروع کریں گے، نوازشریف پہلے بھی اسیٹرائیڈزکی ہائی ڈوززپرہیں اوراسٹیرائیڈز اور دیگرادویات کی مدد سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کوسفر کے قابل بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button