شعبہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹ: ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے،صحت کی تمام تر بنیادی سہولیات میسر کر کے عوام کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ماضی کے مقابلے میں زیادہ باخبر اور با اختیار ہے جو کہ وزیر ا علیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اقدامات سے نظر بھی آ رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ایسے اقدامات اْٹھا رہے ہیں جن کے بارے میں ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا تھا، اب کینسر جیسی مہلک بیماری کا علاج بھی صوبے میں ہو سکے گا، موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا کر عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے، ترجمان نے مزید کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور جس کی فراہمی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کوشاں ہے جلد شعبہ میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔