سی پیک کا سب سے بڑا کردار گوادر بنیادی سہولیات سے محروم

0 34

گوادر : سی پیک کو حکومت پاکستان کی جانب سے گیم چینجر تو قرار دیا جاتا ہے اور اس گیم چینجر منصوبے میں سب سے بڑا کردار گوادر کا ہے تاہم گوادر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے حالیہ دورے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ گوادر کے ترقی کے دعوے صرف دعوؤں تک محدود ہیں اور جی او سی ایس ایس ڈی 44 میجر جنرل عنایت حسین نے بھی انتباہ کیا ہے کہ سرخ فیتے کاٹنے سے کام آگے بڑھایا جائے۔

گوادر کی ترقی کیلئے گوادر کے گورننس ماڈل کو تبدیل کیے جانے کی ضرورت ہے،آئندہ گرمیوں سے پہلے ہمیں گوادر کے مکینوں کیلئے بجلی، پانی چاہیے۔گوادر کے دورے میں معلوم ہوا کہ گوادر کے لوگ بجلی ، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ،چائنہ بزنس سینٹر اور چین کی گرانٹ سے ایک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم جبکہ ایک تین سوبیڈ کے ہسپتال پر کام جا ری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.