بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں حلقہ بندیوں کے لیے 6 سے 20 دسمبر تک نقشہ جات اور ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 21 جنوری سے 4 فروری تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 28 فروری 2022 کو آویزاں کی جائے گی۔