ظہور بلیدی نے محکموں کے قلمدانوں سے متعلق خبر کی تردید کر دی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے محکموں کے قلمدانوں سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ قلمدانوں سے متعلق مشاورت جاری ہے جلد حتمی شکل دیکر سامنے لائیں گے۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر میر ظہور احمدبلیدی نے نجی ٹی وی پر صوبائی کابینہ کے قلمدانوں سے متعلق خبر کی تردید کی اور کہاکہ کابینہ کے قلمدانوں سے متعلق اتحادیوں کی مشاورت جاری ہے جس کو جلد حتمی شکل دیکر سامنے لائیں گے،نجی ٹی وی پر اس سلسلے میں چلائی جانے والی خبر جھوٹی اور گمرہ کن ہے۔انہوں نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر کی بلوچستان میں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔