موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ، عوام ہوشربا مہنگائی سے تنگ آگئے : حمزہ شہباز

0 34

لاہور  : حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، عوام ہوشربا مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے قلعہ گجر سنگھ میں لیگی رہنما غلام دستگیر کے بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، مسلسل کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کیا۔ دعا ہے کہ ہم دوبارہ ورلڈ کپ جیتنے کی خوشخبری سنیں۔ حمزہ شہباز نے لیگی رہنما غلام دستگیر کے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.