عمران خان کاوزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کوبلوچستان میں وفاقی میگاپر وجیکٹس پر جلد ازجلد اقدامات کرنے کی ہدایت
کوئٹہ / اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو وفاقی کابینہ میں بی اے پی کو مزید نمائندگی کی یقین دہانی کر ادی اور چمن تفتان باڈر پر بے روزگار افرادکو ترجیحی بنیا دوں پر اقدامات کیئے جائیں گے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دوہراکرنے سمیت بلوچستان میں وفاقی میگاپر وجیکٹس پر جلد ازجلد اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کردی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روزملاقات میں وفاقی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید نمائندگی دینے اور چمن اور تفتان بارڈ کے بندش کے حوالے سے سنگین صورتحال سے آگاہ کیاوزیراعظم عمران خان نے وزیر علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی کابینہ میں جلد توسیع کرتے ہوئے اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید نمائندگی دی جائے گی اور چمن وتفتان باڈر پر بے روزگارافراد کو روزگار کے مواقع فراہم کر نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر اقدامات کئے جائیں گے وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دوہرا کرنے سمیت دیگر وفاقی میگا پروجیکٹس پر جلد ازجلد اقدمات کرنے کی ہدایت کردی