تمام سرکاری اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروا کے اساتذہ کی حاضری کو ممکن بنایا جائے گا، لیاقت شاہوانی

0 29

کو ئٹہ:  ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروا کے اساتذہ کی حاضری کو ممکن بنایا جائے گا، ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے طلباء و طالبات کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہو پائے گا اور اساتذہ کو بھی اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں بھی آسانی ہو گی،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ دنیا میں ترقی کی منزل پانے کیلئے تعلیم کاْ فروغ پہلی شرط ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم یا معاشرہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر وہ اقدام اٹھانے کیلئے پْر عزم ہے جس سے معاشرے کی فلاح و بہبود ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.