ما ئنز اینڈ منرلز میں را ئیلٹی ٹیکسز کی مد میں بڑے پیما نے پر خورد برد کے الزام میں 6 ملزمان کیجسمانی ریمانڈ میں توسیع

0 27

کو ئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوا نی نے ما ئنز اینڈ منرلز میں را ئیلٹی ٹیکسز کی مد میں بڑے پیما نے پر خورد برد کے الزام میں گرفتار6 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 7روزہ توسیع کے احکا ما ت صا در کر دئیے ہیں گزشتہ روز گرفتار ملزمان زین جبران ،عبدالبشیر،گل نواز ،امتیاز حسین جما لی سمیت دیگر ملزمان کو سما عت کے موقع پراحتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو تفتیشی آفیسر نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزمان کوتفتیش کے لئے 14روزہ مزید ریما نڈ پر نیب کے حوالے کر نے کے احکا ما ت دئیے جا ئیں جس پر عدالت نے گرفتار ملزمان کی ریمانڈ میں 7روزہ توسیع کے احکا ما ت دیتے ہو ئے سما عت11 نومبر تک ملتوی کر دی ۔گرفتار ملزمان پر رائیلٹی و دیگر مدات میں بڑے پیما نے پر خورد برد کا الزام ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.