امید ہے کہ قدوس بزنجو عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کا خیر مقدم کیا ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی ٹیم بلوچستان کے عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے اور بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کو دور کریں گے ہر نئی حکومت کیلئے چیلنجز ہوتے ہیں لیکن عوام کے دکھ اور مشکل میں شریک اور ان کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے سرشار لوگ ہر چیلنج کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں اور مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں توقع ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو اپنی صلاحیتوں کو اخلاص ودیانت سے بروئے کار لاکر خوشحالی کا دور قائم کریں گے صوبے میں گورننس کے مسائل،کرپشن پاک بلوچستان،امن وامان کا قیام جیسے دیگر گھمبیر مسائل پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو شب وروز کام کرنا ہوگا عوامی خدمت کا مہم جاری رکھنا ہوگا کسی بھی قسم کا بلیک میلنگ کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں اپوزیشن بے لوث خلوص سے ساتھ دیا ہے یہ خلوص موجود ہے میر عبدالقدوس بزنجو بلامقالبہ وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان کو الیکشن پروسیس کے دوران 39ووٹ ملے ہیں جن میں حزب اختلاف کے 24ووٹ شامل نہیں ہیں اگر39اراکین میں صرف 9اراکین بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہ جائیں تب بھی ان کیلئے کوئی بگاڑ پیدا نہیں کیا جاسکتا متحدہ اپوزیشن مشکل گھڑی میں میر عبدالقدوس بزنجو کا بھرپور ساتھ دے گی۔