گوادر، انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 70کلوگرام ہیروئن برآمد

0 35

گوادر :  انٹی نارکوٹکس فورس نے مکران کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے70کلوگرام ہیروئن برامد کرکے ایک شخص کوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس پسنی شہزاد ہمایوں کے مطابق زرائع کی اطلاع پر مکران کوسٹل ہائی وے پر کاروائی کے دوران ایک کرولا گاڑی سے 70کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے کاروائی میں ایک عمران ولد علی اکبر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار شخص کا تعلق سعد آبادتربت سے بتایا جاتا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.