صوبائی کابینہ کی تشکیل میں اختلافات نہیں ترجمان بی اے پی

0 31

کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل میں اختلافات نہیں، بی اے پی اور اتحادی متحدہیں، عہدوں کی فکرنہ وزارتوں کے طلب گار ہیں،سابقہ حکومت کا سازشی ٹولہ اختلافات کی بے بنیاد خبریں پھیلارہا ہے، یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر حکومت میں اختلافات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل میں کوئی اختلافات نہیں ہیں عہدے وزارتیں اہمیت نہیں رکھتے قدوس بزنجو کے سپاہی ہیں،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کا خاص ٹولہ سازشوں میں مصروف ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی لالا رشید بلوچ نے ان کے نام سے سوشل میڈیا پرغلط پروپیگنڈہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں بی اے پی کے تمام ارکان قدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں۔ اکبر آسکانی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں کسی کی کوئی ناراضگی نہیں چند مخصوص افراداپنے مذموم مقاصد کیلئے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ وزارتوں کے طلب گار نہیں سازشی عناصر کے منفی ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے، رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر عمرانی نے کہا کہ وزیراعلی قدوس بزنجو کی قیادت میں پارٹی اور اتحادی اراکین متحد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.