بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی

0 37

اسلام آباد : سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری نے 3 نومبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تصویر گزشتہ ماہ کھینچی گئی تھی۔بختار بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی مذکورہ تصویر ان کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کھینچی تھی۔

ان کے مطابق میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر ان کی پیدائش کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 17 اکتوبر کو کھینچی گئی تھی۔بختاور بھٹو کی پوسٹ کو ان کی بہن آصفا بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا اور ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بختاور بھٹو کے علاوہ ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کی۔دونوں میاں اور بیوی کےعلاوہ ان کے بیٹے کی پہلی تصویر کو متعدد افراد نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر اور صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.