جعلی حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ، سردار یعقوب ناصر

0 32

لورالائی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ جعلی حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے مہنگائی سے تنگ عوام نے پی ڈی ایم کو نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے ڈی جی خان سمیت ملک کے دیگر جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ا نہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق تمام جلسے ہو کر رہینگے ہمارے کامیاب جلسوں سے عمران خان کی حکومت ہل چکی ہے صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے جو کہ وقت پر وہ بھی دے دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈینینس کو مسترد کرتی ہے حکومت اپنے آپکو این اراو دے رہی ہے اپنے کرپٹ وزراء و معاونین کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے جلسوں میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو پی ڈی ایم اور حکومت میں دو بدو جنگ چھیڑ جائیگی وزیر اعظم کی عوامی مقبولیت گرتی جارہی ہے وہ میدان میں آ کر دوبارہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرے تو انھیں اپنی مقبولیت کا اندازہ بخوبی ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام کو تبدیلی کا نعرہ دیا لیکن حکومت آج کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہی ہے پی ڈی ایم ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ہم ملک میں ائین کے تحفظ کیلئے میدان جنگ میں نکلے ہیں ہم سلیکٹتد حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے وزیر اعظم ضد سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کر کے عدل و انصاف کا خون کیا جارہا ہے آج تک حکومت اور نیب نے جن سیاسی قائدین کو حراست میں رکھا ہے ان سے ایک پیسہ وصولی نہیں ہوئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سارا گیم ان قائدین کو راستے سے ہٹا کر اپنی غیر ائینی اور سلیکٹتڈ حکومت کو بزور طاقت قائم رکھنا ہے آج بجلی گیس تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں خارجہ اور داخلہ پالیسیا ں ناکام ہو چکی ہیں تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں اور ملک تنہائی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی شکل میں عوام کو ایک نجات دہندہ پلیٹ فارم مل گیا ہے اور ہم ملک میں حقیقی جمہورت کے قیام اور آئین قانون و پالیمان کی بالادستی کیلئے اپنی جاری جنگ میں ضرور کامیاب ہونگے عوام نااہل اور مسلط کردہ حکومت کے خلاف جاری جدوجہد میں بھر پور حصہ لیکر جمہوریت کی اصل بحالی اور اسلامی شعائر کے تحفظ کیلئے میاں نواز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.