بیجنگ میراتھن میں کینیائی رنر کی تاریخی فتح،6 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
بیجنگ: بیجنگ میراتھن میں کینیائی رنر کی تاریخی فتح، دس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے، سات منٹ اور چھ سیکنڈ میں طے کر کے چھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ایتھوپیا کی سوٹومی ایسفا نے میدان مار لیا۔چین کے رننگ ٹریک پر لمبی دوڑ کے مینز ویمنز مقابلے، بیجنگ مینز میراتھن میں دس کلومیٹر کا فاصلہ، دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے خوب جان ماری۔کینیا کے میتھیو کیپکوئچ کیسورئیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے، سات منٹ اور چھ سیکنڈ میں طے کرنے کا کارنامہ دکھایا، دس سیکنڈ کے فرق سے چھ سال پرانا ایتھوپین رنر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویمن دوڑ میں ایتھوپین سوٹومی ایسفا نے کیرئر کا پہلا بڑا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 23 منٹ اور 31 سیکنڈ میں طے کیا۔