یمن،ایک امریکی ڈرون مار گرایا، حوثی باغیوں کا دعوی
صنعاء: یمن کے حوثی باغیوں نے امریکی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ گرانے کا دعوی کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان کے مطابق اسکین ایگل نامی بغیر پائلٹ والے اس طیارے کو سعودی عرب کی سرحد کے پاس گرایا گیا۔ ترجمان کے بقول یہ ڈرون علاقے سے انٹیلیجنس اکھٹی کر رہا تھا۔ فوری طور پر ریاض حکومت کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یمن میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔